06 جون ، 2024
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سخت سیاسی مؤقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کشیدگی کم کرنے اور پارلیمان کے اندر اور باہر روابط کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت مختلف جماعتوں سے پارلیمان کے باہر بات چیت کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمان میں قیادت حکومتی اتحاد سے روابط کو بہترکرے گی۔
ذرائع کے مطابق کشیدگی کم کرنے اور اسٹیبلشمنٹ سے روابط کیلئے بھی 3 رکنی کمیٹی کو اختیار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اداروں سے بہتر تعلقات کیلئے بیک ڈور روابط میں مصروف ہیں، کشیدگی میں کمی کیلئے پارٹی سیاسی ومعاشی استحکام کے ایجنڈے پر ریاست کیساتھ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کمیٹیوں سمیت متعدد معاملات پر بات چیت سے آگے بڑھا جائے گا۔