Time 10 جون ، 2024
دنیا

ڈی آر کانگو میں دہشتگردوں کے حملے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے

ڈی آر کانگو میں دہشتگردوں کے حملے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے
فوٹو: فائل

افریقی ملک ڈی آر کانگو کے گاؤں پر  شدت پسند تنظیم کے حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

کانگو کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے متجاوز ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق جمعے کی شب شمالی کانگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر شدت پسند  تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے حملے کیے تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردوں کے حملوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہےکہ الائیڈ ڈیموکریٹک اتحاد اس وقت مشرقی کانگو میں سرگرم ہے اور اس نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ بھی اتحاد کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :