06 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے گندم اور دالوں کی فصل توقع سے بہتر رہنے کی اُمید پیدا ہوگئی، زراعت کے شعبے کو 12 سے 13 ارب روپے کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق پنجاب میں 20 لاکھ ایکڑ پر ربی کی مختلف فصلیں کاشت ہوئی ہیں جن میں گندم، دالیں اور مختلف سبزیاں شامل ہیں۔ صوبے میں کچھ نہریں بھل صفائی کے لیے بند تھیں لہٰذا فصلوں کے لیے بارشوں ضروری ہوگئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق صوبے میں دالوں کی پیداوار گزشتہ سال سے دگنی یعنی 5 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ گندم کی پیداوار بھی 1 کروڑ 85 لاکھ ٹن رہ سکتی ہے جو اندازے سے بہتر ہے۔اس طرح مجموعی طور پر پنجاب کے زرعی شعبے کو حالیہ بارشوں سے 13 ارب روپے تک کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔