پاکستان
06 فروری ، 2013

دوہزارگیارہ میں 70فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس ادا نہیں کیا

دوہزارگیارہ میں 70فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس ادا نہیں کیا

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ٹیکس محتسب کا پیش کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 میں 70 فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس ادا نہیں کیا۔چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اسلام آبادمیں اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ٹیکس نادہندہ ارکان پارلیمنٹ سے متعلق وفاقی سیکریٹری ٹیکس محتسب کا خط پیش کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 میں 70 فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس ادا نہیں کیا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے لیے ٹیکس کا حلف نامہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ ضروری قراردیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹیکس سے متعلق تمام تفصیلات کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرنے پر غور کر رہا ہے۔

مزید خبریں :