06 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے حوالے سے مزید 12 ارکان پنجاب اسمبلی کونوٹس جاری کر دیئے الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان سردار محمد حسین ڈوگر، فوزیہ بہرام ، مخدوم سید سعدی مغل ، مخدوم سید افتخار گیلانی ، رضیہ جوزف ، ڈاکٹر مسرت حسین،ڈاکٹر سمعیہ امجد، زیب جعفر،حمیرہ اویس شاہد ، شاہان ملک ، تنویر اسلام ، ظفر ذوالقرنین اور شہریار ریاض کو نوٹس بجھوائے گئے ہیں ، دہری شہریت کے معاملے پر کل الیکشن کمیشن میں طلب کیے گئے ارکان کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔