06 فروری ، 2013
میران شاہ…شمالی وزیرستان کے ایک گھر پر جاسوس طیارے کے حملے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔میر علی ٹل روڈ پر اسپین وام کے ایک گھر میں جاسوس طیارے سے 6میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی جاسوس طیارے کی پرواز جاری ہے۔