Time 12 جون ، 2024
کاروبار

روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
فوٹو: فائل

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 278روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔