انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کبریٰ خان نے ڈرامے میں سانپ کیساتھ سین کیسے کیا؟

اداکارہ کبریٰ خان گزشتہ سال ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں تھیں، یہ کردار ایک مارننگ شو ہوسٹ ’جنت علی خان‘ کا  تھا ۔

کبریٰ کو مارننگ شو ہوسٹ کے کردار میں دیکھ کر بہت سے لوگ حیران ہوگئے تھے جبکہ ڈرامے کے ٹیزرز ریلیز ہونے پر ناظرین کی جانب سے یہ بھی گمان کیا جارہا تھا کہ وہ جلد کوئی مارننگ شو ہوسٹ کرنے والی ہیں۔

البتہ ڈرامے کے ایک سین میں کبریٰ خان کو شو ہوسٹ کرتے ہوئے پائتھن (سانپ کی ایک قسم) کے ساتھ دیکھ کر ناظرین بھی دنگ رہ گئے تھے کہ یہ سین کس طرح شوٹ ہوا تھا؟

اداکارہ کبریٰ خان نے ڈرامے میں  سانپ  کیساتھ سین کیسے کیا؟
فوٹو: انٹرنیٹ

حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کبرٰی خان نے اس سین کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل جنت سے آگے میں سانپ کو گلے میں ڈال کر سین کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ مجھے ایک اصلی سانپ گلے میں ڈالنا تھا اور ہاتھ میں پکڑنا تھا جس وقت میں نے اسے گلے میں ڈال کر ہاتھ میں اٹھایا تو اس نے مجھے جکڑنا شروع کر دیا ۔

انہوں نے بتایا کہ میں بس چاہ رہی تھی کہ جلدی سین ختم ہوجائے، میرے خیال سے میں نے بہت اچھا سین کیا اور ناظرین کو پسند بھی آیا البتہ یہ ایک یادگار تجربہ تھا۔

اداکارہ کبریٰ خان گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے ساتھ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’ابھی‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

مزید خبریں :