Time 13 جون ، 2024
دنیا

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی
فوٹو: رائٹرز

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی۔

کویتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے ، فلپائن کے 3شہری بھی ہلاک افراد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کویت کے شہر المنقف میں صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیرتھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

دوسری جانب کویتی وزیرداخلہ نے عمارت کے مالک اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :