کھیل
06 فروری ، 2013

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ،پاک بھارت کل مدمقابل ہوں گے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ،پاک بھارت کل مدمقابل ہوں گے

کٹک…آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے سے باہر ہونے والی پاک بھارت ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساتویں پوزیشن کا میچ کل ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ساتویں آٹھویں پوزیشن کیلئے کھیلا جائے گا،پاکستان ٹیم اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی ، بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کیلئے ممبئی سے کٹک پہنچ گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں :