Time 15 جون ، 2024
پاکستان

غیرملکی کنسلٹنسی فرم کے وفد کی سابق گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات

غیرملکی کنسلٹنسی فرم کے وفد کی سابق گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات
فوٹو: فائل

سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنسی فرم کے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری معاہدوں کو عالمی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے حجم میں کمی اور نظام مؤثر بنانے کیلئے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے، حکومت معیشت کی بحالی کیلئے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

مزید خبریں :