Time 15 جون ، 2024
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں: بیرسٹر سیف

اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں: بیرسٹر سیف
عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں: کے پی مشیر کی جیونیوز سے گفتگو

پشاور : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عسکری حکام حکومتی فیصلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہیں، عسکری حکام سے رابطے جاری رہنے بھی چاہئیں تاہم اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطوں کی ضرورت ہے نہ ہی ہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد کیلئے  براہ راست رابطے رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے ۔ 

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ ریاست کی خرابی کے ذمہ دار (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دونوں جماعتوں سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

مزید خبریں :