Time 15 جون ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد شاعر احمد فرہاد رہا

آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد شاعر احمد فرہاد رہا
آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی تھی/ فائل فوٹو

آزاد کشمیر ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے بعد شاعر احمد فرہاد کو رہا کردیا گیا۔ 

آزاد کشمیر ہائیکورٹ  نے احمد فرہاد کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی تھی۔

احمد فرہاد گزشتہ ماہ اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جس کے بعد احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بعد ازاں  آزاد کشمیر پولیس نے ان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ 


مزید خبریں :