کھیل
06 فروری ، 2013

عالمی ثالث عدالت میں محمد آصف کی اپیل پر سماعت کل ہو گی

عالمی ثالث عدالت میں محمد آصف کی اپیل پر سماعت کل ہو گی

کراچی…اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سات سالہ پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت میں سنوائی کل ہوگی۔ سابق کپتان سلمان بٹ کی اپیل جمعہ کو سنی جائے گی۔اسپاٹ فکسنگ کے کالے دھندے نے محمدآصف اورسلمان بٹ کوبرسوں کیلئے کرکٹ سے دورکردیا،،محمدآصف پرسات سال اورسلمان پردس سال کی پابندی لگائی گئی۔دونوں کھلاڑیوں نے بیگناہی ثابت کرنے کیلئے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کادروازہ کھٹکھٹایاہے۔جمعرات کوعدالت محمدآصف کی اپیل پرسماعت کریگی۔ذرائع کے مطابق دوتین ہفتے میں فیصلہ سامنے آجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عدالت نے آئی سی سی کی کارروائی کو کالعدم قرار دیاتومحمدعامرکی سزابھی ختم ہوجائیگی۔

مزید خبریں :