07 فروری ، 2013
واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔دنیا میں امن کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بات محکمہ خارجہ میں اپنے عہدے کا حلف لینے کے موقع پر کہی۔نائب صدر جو بائیڈن نے جان کیری سے عہدے کا حلف لیا۔ بعد میں خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ وہ دنیا میں امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہی ان کی ترجیح ہے مگر برسوں کے تجربے سے انہوں نے بات سیکھی ہے کہ جب تمام کوششیں بے کار ہوجائیں تو پھر انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خلاف جو ضروری ہو وہ کیا جائے اور امریکا ایسا ہی کرے گا۔جان کیر ی کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی مدد کی ،امریکا دنیا بھر میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں مدد جاری رکھے گا۔