07 فروری ، 2013
اسلام آبادالیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے 35 ارکان کے خلاف دہری شہریت کیس کی سماعت آج کرے گا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کی کمیشن ارکان سے ملاقات بھی ہو گی۔ سابق سفارتکار آصف ایزدی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے 35 ارکان کے پاس دہری شہریت ہے،جن میں دو مستعفی ارکان جمیل اشرف اور طاہر علی جاوید بھی شامل ہیں۔کمیشن نے ان ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 7 فروری کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان اس کیس کی سماعت کریں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن تک مارچ کرنے والے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے بھی آج الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور اپنے تحفظات اور مطالبات سے آگاہ کریں گے۔