Time 16 جون ، 2024
دنیا

سوئٹزرلینڈ: یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری، کئی ممالک نے دستخط نہیں کیے

سوئٹزرلینڈ: یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری، کئی ممالک نے دستخط نہیں کیے
اعلامیے کے مطابق یوکرین میں امن کے لیے تمام فریقین کی شمولیت اور مذاکرات ہونا ضروری ہیں— فوٹو: رائٹرز 

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس پر کئی ممالک کی جانب سے دستخط نہیں کیے گئے۔

کانفرنس میں شریک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، برازیل اور میکسیکو نے اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔ 

کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس کی یوکرین میں جنگ بڑے پیمانے پر انسانی مصائب و تباہی کا سبب بن رہی ہے اور خطرات اور بحران کے عالمی اثرات پیدا کر رہی ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق یوکرین میں امن کے لیے تمام فریقین کی شمولیت اور مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔ 

اعلامیے میں تمام جنگی قیدیوں کا جامع تبادلے اور خوراک کو ہتھیار نہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے  ساتھ ہی جوہری ہتھیاروں کا استعمال یا دھمکی ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔ 

سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں یوکرین سمیت 90 سے زائد ممالک نے شرکت کی جبکہ چین اور روس کانفرنس میں شامل نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :