Time 17 جون ، 2024
پاکستان

راولپنڈی: عیدکے روز گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 7 افراد جھلس گئے

راولپنڈی: عیدکے روز گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 7 افراد جھلس گئے
گلی سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکج تھی جس کے باعث گیس گھر میں داخل ہوئی: ریسکیو حکام/ فوٹو جیونیوز

راولپنڈی: وارث خان میں گھر میں گیس لیکج دھماکے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلی سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکج تھی جس کے باعث گیس گھر میں داخل ہوئی اور بجلی کا بٹن دبانے سے زوردار دھماکا ہوا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گیس لیکج دھماکے سے  7 افرادجھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :