دنیا
07 فروری ، 2013

قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس ،شام کی صورتحال پرغور

قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس ،شام کی صورتحال پرغور

قاہرہ…مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ،اسلامی ممالک کی تنظیم کا اجلاس جاری ہے،شام کا بحران ،اجلاس کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہے۔56 رُکنی تنظیم برائے اسلامی تعاون کا 12واں سربراہی اجلاس،گذشتہ روز قاہرہ میں شروع ہوا۔شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے مصر ،ایران اور ترکی کے صدور نے اہم ملاقاتیں کیں۔مصر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری طرف ،شام کو خونی فسادات سے بچانے کے لئے ،سعودی عرب،ترکی،ایران اور مصرنے مل کر ایک رابطہ گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔اجلاس میں بحث کے اہم موضوعات میں،فلسطینی علاقوں میں فلسطینی آبادکاری کا عمل اور مالی کی صورتحال شامل ہے۔شریک ممالک کے سربراہوں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔اجلاس میں شام کی جانب سے کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا ہے۔اجلاس کے اختتام پر قاہرہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :