دنیا
07 فروری ، 2013

بھارت :ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم

بھارت :ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم

نئی دلی…بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی برف باری سے بجلی کا نظام متاثر ہوا اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔جس کے باعث سیاح سڑکوں پر پھنس گئے اور ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مقامی افراد اپنی زندگی بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ہماچل پردیش کے مختلف اضلاع میں اب تک 90 سینٹی میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔

مزید خبریں :