Time 20 جون ، 2024
پاکستان

بجلی چوری کے معائنے کیلئے جانے والے آئیسکو اہلکار پر تشدد، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:  گوجر خان کے علاقے جنڈ گجراں میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے اہلکار کو ملزمان نے  تشدد کا نشانہ بنایا۔

آئیسکو اہلکار بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آنے پر معائنے کے لیے گیا تھا جہاں بجلی کا بل مانگنے پر ملزم گلفام نے آئیسکو اہلکار کو برہنہ کرکے تاروں سے مارا، تشدد کیا اور اس کی مونچھیں کاٹ دیں۔

راولپنڈی پولیس کا بتانا ہے کہ  ملزم گلفام اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف  تھانہ گوجر خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تشدد کرنے والے  5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جب کہ باقی 2 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔

مزید خبریں :