Time 21 جون ، 2024
پاکستان

23 ٹریبونلز میں 377 درخواستیں، فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی

23 ٹریبونلز میں 377 درخواستیں، فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
فوٹو: فائل

فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹورک (فافن) نے الیکشن ٹریبونلز کی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ 23 میں سے 17 الیکشن ٹریبونل فعال ہیں، 23 الیکشن ٹریبونلز میں 377 انتخابی درخواستیں دائر کی گئیں، الیکشن ٹریبونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ٹریبونلز نے درخواستوں اور اضافی درخواستوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں اس لیے فافن نے کاز لسٹ پر انحصار کیا ہے جبکہ فافن کو صرف 171 پٹیشن کی سرٹیفائیڈ کاپیاں ملیں۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 50 اور صوبائی اسمبلیوں کے 121 نتائج چیلنج ہوئے، الیکشن پٹیشنز میں 46 فیصد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور 13 فیصد جے یو آئی کے امیدواروں کی ہیں۔

ٹریبونلز میں 9 فیصد پیپلز پارٹی، 8 فیصد مسلم لیگ ن، 7 فیصد آزاد اور 4 فیصد جی ڈی اے جبکہ جماعت اسلامی، اے این پی اور نیشنل پارٹی کی 2-2 فیصد درخواستیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تمام درخواستیں پی ٹی آئی کی ہیں، پنجاب میں 72 فیصد، سندھ میں 49 فیصد اور بلوچستان میں 6 فیصد درخواستیں پی ٹی آئی کی ہیں۔

بلوچستان میں 25 فیصد، سندھ میں 17 فیصد اور خیبر پختون خوا میں 16 فیصد درخواستیں جے یو آئی کی ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق سندھ میں 17 فیصد، بلوچستان میں 13 فیصد، کے پی میں 7 فیصد اور پنجاب میں 2 فیصد درخواستیں پیپلز پارٹی کی ہیں۔

پنجاب میں 19 فیصد، بلوچستان میں 6 اور خیبر پختونخوا میں 4 فیصد درخواستیں مسلم لیگ ن کی ہیں۔

مزید خبریں :