Time 21 جون ، 2024
دنیا

ابوظبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے لائسنس لینا لازمی قرار

ابوظبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے لائسنس لینا لازمی قرار
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اب لائسنس لینا پڑے گا، ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کا اعلان/ فائل فوٹو

ابوظبی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے نیا قانون متعارف کرادیا۔

ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ نے نئے قانون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اب لائسنس لینا پڑے گا، انفلوئنسرز کے لیے لائسنس کی فیس 1250 درہم ہوگی جب کہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے لائسنس فیس 5 ہزار درہم ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا اور یکم جولائی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

حکومت نے ہدایت کی ہےکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مارکیٹنگ کرانے کیلئے لائسنس طلب کریں۔

مزید خبریں :