Time 21 جون ، 2024
پاکستان

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، نیب کے 2 گواہوں پر جرح مکمل

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، نیب کے 2 گواہوں پر جرح مکمل
عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا— فوٹو:فائل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس پر سماعت  کی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر چوہدری نذر، عرفان بھولا اور سہیل عارف جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب کے دو گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی جبکہ دو پر ابتدائی جرح کی گئی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی جس پر عدالت نے جیل حکام کو ان کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :