Time 22 جون ، 2024
پاکستان

وزیر خزانہ جیو کی ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے شروع کی گئی مہم کے معترف

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جنگ اور جیو کی ملکی معاشی مسائل کے حل کیلئے شروع کی گئی مہم ’پاکستان کیلئے کر ڈالو‘ کے معترف نکلے۔

جیونیوز سے گفتگو میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اس بار پاکستان کیلئے کرڈالو آگاہی مہم پر جنگ،جیو نیوز کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہم سے آگاہی ملتی ہے کہ کس طرح ملک خسارے سے بہتری کی جانب جاسکتا ہے، جیو نیوز کے گریٹ ڈیبیٹ پروگرامز کا ڈیٹا ہمارے پاس آچکا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مہم میں درست نشاندہی کی گئی، ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام افراد کو ٹیکس دینا ہوگا، اس وقت حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کے بعد تمام اخراجات مزید ادھار لے کر کرتی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ مہم کے ذریعے جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :