کھیل

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 1000 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا

انگلینڈ کے جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 1000 رنز کا ہندسہ عبور کرلیا
فوٹو: آئی سی سی

انگلینڈ کے بیٹر جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 1000 رنز مکمل کرلیے

بٹلر نے بھارت کیخلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کے ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے اننگز کا 10 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

انگلش کرکٹر ورلڈ کپ میں 1000 رنز کرنے والے چوتھے کرکٹر ہیں ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 1216، روہت شرما نے 1211 اور جے وردھنے نے 1016 رنز بنائے ہیں۔

بٹلر نے 2012 میں 40، 2014 میں 74، 2016 میں 191 رنز بنائے تھے، 2021 کے ایڈیشن میں انہوں نے 269 اور 2022 میں 225 رنز بنائے۔

اس ورلڈ کپ میں بھی بٹلر مجموعی طور پر 210 سے زائد رنز بناچکے ہیں۔

مزید خبریں :