Time 23 جون ، 2024
پاکستان

حب پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کوپانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل

حب پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کوپانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل
فوٹو: فائل

حب پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیڈرنٹس بند ہونے سے 66 انچ ایم ایس  لائن متاثر ہوگئی ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق 66 انچ ایم ایس کی لائن متاثر ہونے کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن سے عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہونے سے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علاقے متاثرہوں گے۔

ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن کا کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ٹو ہائیڈرنٹس عارضی طور پر بند رہیں گے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :