دنیا
07 فروری ، 2013

فلسطین میں قومی حکومت کا قیام، حماس اور الفتح میں بات چیت کا آغاز

فلسطین میں قومی حکومت کا قیام، حماس اور الفتح میں بات چیت کا آغاز

قاہرہ … حماس کے رہنما خالد مشعل قومی اتحادی حکومت کے قیام کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس سے بات چیت کا آغاز کررہے ہیں۔ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں بھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ حماس غزہ اور الفتح غرب اردن میں حکمران ہے اور ان دونوں گروپوں میں کشیدگی کی وجہ سے فلسطین میں کئی برس سے صدارتی یا پارلیمانی انتخابات کیلئے قومی سطح پر ووٹنگ نہیں ہو سکی۔ الفتح اور حماس کے درمیان 2 سال پہلے مصالحت کا ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت نگراں حکومت کا قیام اور اس کی مدد سے مئی سال 2012ء میں نئے انتخابات کا انعقاد تھا۔ تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ اب خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ مفاہمت کی جانب بڑھ رہے ہیں اور قومی مفاہمتی حکومت کی تشکیل پر مشاورت کر رہے ہیں، فلسطین میں صدارتی، پارلیمانی اور کونسل انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

مزید خبریں :