24 جون ، 2024
روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی، پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی،واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کے پادری اور 15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد عام افراد بھی شامل ہیں جن کی تعداد ابھی واضح نہیں جبکہ حملوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
روسی میڈیا کا کہناہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں پر مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔