07 فروری ، 2013
کراچی … عا م انتخابات کی تاریخ کا ابھی اعلان تک نہیں ہوا لیکن کراچی میں پری پول رگنگ کی کوششوں کا آغاز ہوگیا، ڈیفنس کے علاقے میں نادرا کے دفتر پر سیاسی کارکنوں نے غیرقانونی طور پر شناختی کارڈ نہ بنانے پرعملے پر تشدد کیااور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقیڈیفنس فیز4میں نادرا کیدفتر میں تعینات ملازمین نے بتایا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن 20سے زاید افراد کولے کر آئے اور زبردستی ان کے شناختی کارڈ بنوانیکی کوشش کی ،،،اہل کاروں کو ڈرایا دھمکایا۔ جس پر تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی اور دفتر میں توڑ پھوڑ تک جاپہنچی ،اہلکاروں نے بتایا کہ پولیس کو بلانے کی بات پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئیفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرکاری کام میں مداخلت اور عملے پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔