پاکستان
07 فروری ، 2013

انتخابات میں ن لیگ کو عبرتناک شکست دینگے، چوہدری پرویز الٰہی

انتخابات میں ن لیگ کو عبرتناک شکست دینگے، چوہدری پرویز الٰہی

گجرات … ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سینر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تھوڑا عرصہ رہ گیا، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، مسلم لیگ ن کو وہ شکست دیں گے کہ وہ دوبارہ الیکشن میں آنے کی ہمت نہ کریں۔ ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی ظہور پیلس گجرات میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلا بس جیسے ناکام منصوبوں کے علاوہ مسلم لیگ ن نے کوئی کام نہیں کیا، جنوبی پنجاب کے سارے فنڈز لاہور میں لگا دیئے گئے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 روپے کی روٹی اور آٹا اسکیم میں بھی لوٹ مار کی جبکہ تعلیم کے شعبے سے پیسے نکال کر لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے 14 منصوبے مکمل کئے۔

مزید خبریں :