پاکستان
07 فروری ، 2013

بلوچستان کے 26 اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل

بلوچستان کے 26 اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل

کوئٹہ … بلوچستان کے 26 اضلاع کے ڈی پی اوز کو تبدیل کردیا گیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او نوشکی منظور حسین کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او کوئٹہ جبکہ ان کے پیشرو افتخار الحق کو ڈی پی او بولان، حنیف بلوچ کو ڈی پی او قلعہ سیف اللہ بنادیا گیا، عبدالحئی عامر کو ڈی پی او مستونگ، محبوب راشد کو ڈی پی او پشین اور علی جاوید انور کو ایس پی ہیڈ کوارٹر سی سی پی کوئٹہ، اسی طرح اصغر علی کو ڈی پی او زیارت، محمد عاطف اکرام کو ڈی پی او قلعہ عبداللہ جبکہ ان کے پیشرو عبدالغفور کرد کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او کوئٹہ طاہر اللہ دین کاسی کو ڈی سی او نصیرآباد جبکہ ان کے پیشرو محمد سلیم لہڑی کو سی پی او کوئٹہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ تعیناتی کے منتظر نذیر احمد کرد کو ڈی پی او قلات، محمد اکبر رئیسانی کو ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی کوئٹہ جبکہ تعیناتی کے منتظر سردار حسن موسیٰ خیل کو ڈی پی او بارکھان، عظمت اللہ کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کانسٹبلری، سعد اللہ کو ڈی پی او خضدار، لال جان بلوچ کو ڈی پی او پنجگور، محمد رفیق کو ڈی پی او آواران، عبدالغفور کو ڈی پی او جھل مگسی، بہرام خان کو ڈی پی او خاران، محمد پناہ کو ڈی پی او واشک بنا دیا گی۔ محمد شاکر کو ڈی پی او ہرنائی، محمد حنیف کو ڈی پی او شیرانی، محمد سلیم کو ڈی پی او موسیٰ خیل، زاہد حسین کو ڈی پی او نوشکی، زاہد افضل کو ڈی پی او چاغی بنادیا گیا۔

مزید خبریں :