Time 25 جون ، 2024
پاکستان

سینیٹ: ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف قرارداد منظور، پی ٹی آئی اراکین کا دستخط سے انکار

سینیٹ: ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف قرارداد منظور، پی ٹی آئی اراکین کا دستخط سے انکار
سینیٹ اجلاس کے دوران سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف سینیٹر شیری رحمان نے قرار داد پیش کی__فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کے خلاف سینیٹر شیری رحمان نے قرار داد پیش کردی۔

 قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی سینیٹ مذمت کرتا ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں شہریوں خصوصاً اقلیتوں کو تحفظ دیں،سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کی اس قرار داد کو منظور کرلی۔

پی ٹی آئی کے ارکان سینیٹ نے قرار داد پر دستخط سے انکار کر دیا۔ 

سینیٹر شبلی فراز کو وزیر قانون نے قرارداد کی کاپی دی جو انہوں نے واپس کر دی۔

مزید خبریں :