08 فروری ، 2013
واشنگٹن…سی آئی اے کے نامزد سربراہ جان برینن کو ڈرون حملوں کی وکالت مہنگی پڑگئی، سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر بعض شرکا نے احتجاج کیا جس کے باعث اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔ امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان برینن کو ڈرون حملوں کا ماسٹرمائنڈ سمجھا جاتا ہے، وہ بطور سی آئی اے کے ڈائریکٹر اپنے عہدے کی توثیق کے لیے سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تو ہال میں موجود کچھ شرکا نے ان کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی تقریر کے دوران بار بار مخالفت کرتے رہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو ہال سے باہر نکال دیا۔ جان برینن کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کے الزام میں پکڑے گئے ملزموں سے پرتشدد طریقوں سے تفتیش کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔