08 فروری ، 2013
سوچی…2014 کے سرمائی اولمپکس میں ایک سال رہ گیا، روس کے شہر سوچی میں اولمپکس کے لیے الٹی گنتی شروع کردی گئی ہے۔ 2014 کے سرمائی اولمپکس 7 فروری کو روس کے شہر سوچی میں ہوں گے۔ ایک سال باقی رہ جانے پر سوچی میں ایک شان دار تقریب منعقد کی گئی جس کا افتتاح روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کیا۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں، آئس اسکیٹنگ اور آتش بازی کا دل کش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ تقریب میں عالمی اولمپکس کمیٹی کے صدر اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔ روسی صدر پیوٹن نے بتایا کہ سوچی سرمائی اولمپکس پر تقریباً 50 ارب ڈالراخراجات آئیں گے۔