Time 26 جون ، 2024
پاکستان

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کیےجا رہے ہیں: آئی جی موٹروے/ فائل فوٹو

موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اجلاس میں اوورلوڈ نگ کرنےوالے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ہدایت کی کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کےلیے 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ 

سیکرٹری مواصلات نے حکام کو ہدایت کی کہ اوورلوڈڈ گاڑیوں کو موٹرویز  اور  ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، نہ ہی اوورلوڈنگ پر قابو پانے کےلیے کسی سے رعایت برتی جائے۔ 

اجلاس میں  آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے بتایا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر 100 فیصد عملدر آمد کےلیے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، زائد وزن والی گاڑیوں سے اضافی سامان اتارا جا رہا ہے جب کہ زونل اور سیکٹر کمانڈرز بھی سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں۔ 

آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ مقررہ حد سے زائد وزن والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ واپس کیا جا رہا ہے، اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کیےجا رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :