Time 26 جون ، 2024
دنیا

روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری

روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری
جرائم کی عالمی عدالت نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے/ فائل فوٹو

جرائم کی عالمی عدالت نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرائم کی عالمی عدالت نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالتی حکم کے مطابق دونوں افراد کے وارنٹ اس وجہ سے جاری کیے گئے کیونکہ عدالت سمجھتی ہےکہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں، ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک میزائل حملے کیے گئے۔

جرائم کی عالمی عدالت نے سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنزکو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے نزدیک اس طرح کے حملے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گئے۔

مزید خبریں :