Time 24 جون ، 2024
دنیا

روس نے کریمیا پر یوکرینی میزائل حملوں کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا

روس نے کریمیا پر یوکرینی میزائل حملوں کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے  امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا— فوٹو: رائٹرز 

روس نےگزشتہ روز کریمیا میں ہونے والے یوکرینی میزائل حملےکی ذمہ داری امریکا پر عائد کردی ہے۔

روس کی جانب سے امریکی سفیر کو  دفترخارجہ طلب کیا گیا اور امریکا کو جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کریمیا میں ہونے والے حالیہ حملوں کے  پیچھے  امریکا ہے، جبکہ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے حملے میں امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔ 

روسی وزارت دفاع کے مطابق کلسٹر وار ہیڈز سے لیس امریکا کے فراہم کردہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS) کے 4 میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا تھا تاہم پانچویں میزائل کا گولہ بارود فضا ہی میں پھٹ گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز روس کےزیرکنٹرول علاقے کریمیا میں یوکرین کے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :