Time 26 جون ، 2024
پاکستان

کراچی کو جتنا پانی چاہیے اس کے آدھے سے بھی کم ملتا ہے: سعید غنی

کراچی کو جتنا پانی چاہیے اس کے آدھے سے بھی کم ملتا ہے: سعید غنی
کراچی کے مسائل حل کررہے، گزشتہ سال 11 اسکیموں پر 17 ارب خرچ کیے، سعید غنی/ فائل فوٹو

کراچی: وزیر  بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کراچی کو جتنا پانی چاہیے اس کے آدھے سے بھی کم پانی ہمیں ملتا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہم کراچی کے ساتھ ظلم کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی برسوں سےکراچی کے مسائل کے حل میں کردار ادا کر رہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں میگا پراجیکٹس کا سلسلہ شروع کیا اور گزشتہ مالی سال کراچی میں 11 اسکیموں پر ساڑھے 17 ارب روپےخرچ کیے۔

سعید غنی نے کہا کہ بختیاری اسپورٹس سینٹر میں فٹبال اورکرکٹ اسٹیڈیم بن رہے ہیں جبکہ کورنگی کاز  وے کے  برج کا کام بھی اس سال مکمل ہو جائےگا۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ کام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہوا، ڈسٹرکٹ سینٹرل ہمارا علاقہ نہیں پھربھی سب سے زیادہ کام وہاں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مانتا ہوں کراچی میں پانی کی قلت ہے، ہم غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں مگر  کراچی کو جتنا پانی چاہیے اس کے آدھے سے بھی کم پانی ہمیں ملتا ہے۔

مزید خبریں :