دنیا
08 فروری ، 2013

بنگلادیش میں کشتی اُلٹنے سے100افراد ڈوب گئے

بنگلادیش میں کشتی اُلٹنے سے100افراد ڈوب گئے

ڈھاکا…بنگلا دیش میں دریا میں کشتی الٹنے سے 100 کے قریب افرادڈوب گئے ہیں ، بنگلا دیش کے مقامی پولیس چیف جہانگیر حسین کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے قریب دریائے میگھنا میں کشتی کوحادثہ پیش آیا، کشتی میں 100 افراد سوار تھے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریبا25 افراد تیر کرساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، کشتی جنوب مشرقی ضلع چند پور جارہی تھی ، گزشتہ سال مارچ میں دریائے میگھنا میں کشتی الٹنے سے 147 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

مزید خبریں :