17 جنوری ، 2012
لاہور…لاہور میں جنوبی چھاوٴنی پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کرانے والے 8 بکی گرفتار کر کے کمپیوٹرز اور دیگر آلات برآمد کر لیے ہیں۔جنوبی چھاوٴنی پولیس کے مطابق علی پارک نادرآباد میں عمر ریاض نے نامی بک میکر نے بک کھولی ہوئی تھی اوربین الاقوامی سطح پر کرکٹ میچوں پر جواء کرا رہا تھا۔پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر عمر ریاض سمیت آٹھ جواریوں کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز،ٹیلی فون ایکسچینج اور کیش قبضے میں لے لیا۔ملزمان کے بھارتی بک میکروں کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔