Time 29 جون ، 2024
پاکستان

اٹک میں ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

اٹک میں ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق
ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور ٹینکر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور ٹینکر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں ایک ریسکیو اہلکار زخمی بھی ہوا۔

اٹک میں ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ایمبولینس میں مریض کو بےنظیر اسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا، حادثے میں مریض اور اس کی 3 رشتہ دار خواتین بھی جاں بحق ہو گئیں۔

مزید خبریں :