Time 01 جولائی ، 2024
پاکستان

محکمہ خوراک پنجاب کی فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کیخلاف کارروائیاں اور جرمانے

محکمہ خوراک پنجاب کی فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کیخلاف کارروائیاں اور جرمانے
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کے دوران گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر جرمانے کردیے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 523 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی۔

وزیر خوارک نے مزید کہا کہ گراں فروشی، نامکمل لیبلنگ اور ناقص انتظامات پر 7 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے اور متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، وافر اسٹاک کے باوجود آٹا قیمتوں میں اضافے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔

مزید خبریں :