Time 01 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟
انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر ورچوئل نکاح کی تصاویر دلچسپ پوسٹ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی/ فائل فوٹو

پاکستان کی معروف آر جے اور  اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر ورچوئل نکاح کی تصاویر دلچسپ پوسٹ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔

تصاویر میں انوشے کو سفید عروسی لباس پہنے  فیملی اور چند دوستوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کی تصاویر میں ان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انوشے نے اپنی پوسٹ میں کسی کی جانب سے طعنہ دینے والے انداز میں لکھا کہ بیٹا آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ اس پر اداکارہ نے خود ہی کمنٹ کیا’ لو کرلی شادی‘۔

انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟
اسکرین شاٹ

اداکارہ نے شوہر کے حوالے سے کوئی  واضح تفصیلات شیئر نہیں کیں تاہم انسٹااسٹوری پر دوستوں کی پوسٹ کو ری شیئر کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کے شوہر کی تصویر اور نام درج ہے۔

انسٹااسٹوریز کی تصاویر کے مطابق اداکارہ کا نکاح شہاب رضا مرزا کے ساتھ ہوا ہے۔

مزید خبریں :