Time 01 جولائی ، 2024
پاکستان

راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، جیل سکیورٹی پر مامور7 اہلکار گرفتار

راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، جیل سکیورٹی پر مامور7  اہلکار گرفتار
 قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے، فرار قیدی دہشتگردی، قتل اور منشیات فروشی کے جرائم میں قید تھے: پولیس—فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل کی سکیورٹی پر مامور 7 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے، جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

قیدیوں کےفرار کےبعد حکومت نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو او ایس ڈی کردیا، جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق جیل سے فرار ایک قیدی کوعدالت نے20جون کو میرپور منتقل کرنےکاحکم دیا تھا، آزاد کشمیربھرکی تمام جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پولیس اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے، فرار قیدی دہشتگردی، قتل اور منشیات فروشی کے جرائم میں قید تھے۔

مزید خبریں :