Time 30 جون ، 2024
دنیا

نائیجیریا: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے، 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

نائیجیریا: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے، 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
 مشتبہ خودکش حملہ آوروں نے گووزا قصبے میں شادی، جنازے اور اسپتال پر حملہ کیا، جس کے بعد فوج کی جانب سے کرفیو نافذ ہوگیا/ فائل فوٹو اے پی

نائیجیریا میں شادی کی تقریب مبینہ خودکش دھماکے سے ماتم میں تبدیل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شادی کی تقریب سجی ہوئی تھی کہ زور دار خودکش دھماکا ہو گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ خودکش حملہ آوروں نے گووزا قصبے میں شادی، جنازے اور  اسپتال پر حملہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بچے، بالغ اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے بعد فوج کی جانب سے ریاست میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بورنو ریاست عسکریت پسند گروپ بوکو حرم کی 15سال سے جاری شورش کا مرکز رہی ہے جس میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور 40 ہزار سے زائد ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :