Time 01 جولائی ، 2024
دنیا

امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا

امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا
فوٹو: رائٹرز

امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا ہے۔ 

سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں جبکہ 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔ 

سپریم کورٹ کا کہنا ہے ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔ 

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سابق صدور کو اپنے بنیادی آئینی اختیارات کے لیے مکمل استثنیٰ حاصل ہے تاہم سابق صدور نجی حیثیت میں کیے گئے اقدامات کے لیے استغاثہ سے استثنیٰ کے حقدار نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کا مقدمہ نچلی عدالت میں واپس بھیج دیا ہے۔ 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کے لیے بڑی فتح قرار دے دیا ہے۔ 

دوسری جانب بائیڈن انتخابی مہم کےعہدیدار کا کہنا ہے ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کو ناکام بنانے کی سازش کے الزامات ہیں۔

ٹرمپ کو حاصل ہونے والے استثنیٰ کے بعد کیپیٹل ہل پر حملے کے  حوالے سے ٹرمپ کے خلاف قائم مقدمات کی کارروائی مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :