Time 03 جولائی ، 2024
کاروبار

کراچی میں دالیں مہنگی، ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی

کراچی میں دالیں مہنگی، ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی
کابلی چنے پر 60 روپے اور کالے چنے پر 38 روپے فی کلو بڑھ گئے ہیں/ فائل فوٹو

کراچی میں عوام کے لیے دالیں مہنگی ہوگئیں۔

کراچی کی مارکیٹ میں  ہول سیل میں چنے کی دال ایک ہفتے میں 69 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی جس کے بعد قیمت 295 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مونگ کی دال 60 روپے مہنگی ہوکر 330 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

 ماش کی دال 520 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جب کہ کابلی چنے پر 60 روپے اور کالے چنے پر 38 روپے فی کلو بڑھ گئے ہیں۔


مزید خبریں :