Time 02 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اوم شانتی اوم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ نے مہنگا تحفہ دیا: تبو

اوم شانتی اوم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ نے مہنگا تحفہ دیا: تبو
بہت سے لوگ مجھے اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنا چاہتے تھے: اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ تبو نے انکشاف کیا ہےکہ مشہور فلم اوم شانتی اوم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں مہنگا تحفہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ تبو نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنا چاہتے تھے، ہدایتکار فرح خان کی ہٹ فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ کے ساتھ دیوانگی دیوانگی گانے میں کام کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کام میں نے فرح خان کیلئے کیا تھا جسے کرکے مزہ آیا، اس کے علاوہ گانے کی شوٹنگ کیلئے مجھے اچھے کپڑے دیے گئے، اچھے بال بنائے اور میک اپ بھی کیا گیا، اس کے علاوہ ہمیں شاہ رخ خان کی طرف سے بہت مہنگے تحائف بھی ملے تھے۔

واضح رہےکہ فلم اوم شانتی اوم 9 نومبر 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا گانا دیوانگی دیوانگی عوام میں بہت مقبول ہوا تھا۔

مزید خبریں :