پاکستان
08 فروری ، 2013

کراچی:مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی،کاروبار زندگی معطل

کراچی:مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی،کاروبار زندگی معطل

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی گئی، جبکہ سڑکوں پر ٹائر جلاکر ٹریفک کی روانی بھی بند کردی گئی۔ کراچی میں مشتعل افراد نے پٹیل پاڑہ،لسبیلہ،گرومندر،سہراب گوٹھ،لی مارکیٹ،لیاری،ماڑی پور اور ابو الحسن اصفہانی روڈ کے علاقوں میں سٹرکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلائے جس کے باعث سینٹرل جیل سے گرومندر،لسبیلہ سے پٹیل پاڑہ اور گرومندر تک ٹریفک معطل ہوگیا،جبکہ نامعلوم افراد نے لیاری کے قریب دو گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس اور دکانیں بھی بندر ہیں،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہا۔ایس پی راوٴ انوار کے مطابق، بن قاسم ٹاوٴن میں اسٹیل ٹاوٴن شپ کے قریب مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی۔پولیس موبائل کے پہنچنے پر مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھراوٴ کیا جس سے سب انسپکٹر بھی زخمی ہوا۔

مزید خبریں :